
Education & Training
Mosque & Education
Educational and moral training system based on Quran and Sunnah

Mosque and Educational System
دارالسلام میں تعلیم انسان سازی کا ایک منظم عمل ہوگی۔ علم، عبادت، کردار، جسمانی تربیت اور ہنر کو ایک ہی نظام میں سمویا جائے گا۔
تعلیمی خصوصیات
نصاب کی دینی و فکری بنیاد
نصاب کی بنیاد ایمانیات، قرآنی تصورات، ہدایاتِ حدیث، فقہ اور حدودِ شریعت کے اندر احسان و تزکیہ پر ہوگی۔ اردو کے منتخب اور اصلاحی لٹریچر سے طلبہ کے فکر و کردار کی تربیت کی جائے گی۔
تقریباً چار سالہ بنیادی نصاب
پہلا سال اردو لکھنے پڑھنے کے لیے، پھر تقریباً پچاس منتخب کتابوں پر مشتمل تین سالہ اصلاحی نصاب۔ یوں اس بنیادی تعلیمی مرحلے کی مجموعی مدت تقریباً چار سال ہوگی۔
تقریباً آٹھ سالہ وسیع نصاب
دوسری زبان سیکھنے کی صلاحیت رکھنے والے طلبہ کے لیے عربی، فارسی یا انگریزی میں سے کسی ایک زبان کی تعلیم کا راستہ ہوگا۔ عربی کے حصے میں تفاسیر کی تعلیم دی جائے گی۔ مجموعی مدت تقریباً آٹھ سال ہوگی۔
کردار تعلیمی ترقی کا معیار
طالب علم کی تعلیمی کارکردگی کے ساتھ اس کے تقوی، پابندیِ نماز، روزوں اور نفلی عبادات، جسمانی تربیت، محنت، والدین کے احترام اور اہلِ دارالسلام کے ساتھ برتاؤ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
استاد اور گھر کی مشترک ذمہ داری
تقریباً سات اہل اساتذہ کی خدمات پیشِ نظر ہیں جن سے دینی بصیرت، عصری واقفیت اور اچھی تربیتی صلاحیت مطلوب ہوگی۔ والدین کے لیے بھی واضح تربیتی ہدایات ہوں گی۔
ہر طالب علم کے لیے ایک عملی ہنر
ہر طالب علم کی صلاحیت اور طبعی میلان کے مطابق اسے کوئی عملی ہنر سکھایا جائے گا۔ نامیاتی خوراک، سبزیوں اور پھلوں کی کاشت، مویشی بانی اور ان سے متعلق کاروباری مہارتیں شامل ہوں گی۔
Women's Education
There will be an excellent education arrangement for women, including Tajweed, translation, and grammar of the Holy Quran.
Collective Training
Programs will be designed keeping in mind the training of the entire family and community.
Mosque and Educational System
بزرگوں، نوجوانوں اور لکھنے پڑھنے سے ناواقف افراد کے لیے الگ الگ نصاب ہوں گے۔ خواتین اور بچیوں کی تعلیم کے لیے پردے کے مناسب انتظام کے ساتھ مستقل سہولت فراہم کی جائے گی۔
