Darussalam Logo
Hero background
دارالسلام کیا ہے؟

تعارف

انسان اپنے ماحول سے الگ ہو کر نہیں جیتا۔ اس کے خیالات، عادات، ترجیحات اور کردار پر گرد و پیش کی فضا مسلسل اپنے نقوش ثبت کرتی رہتی ہے۔
Maulana Ishaq (R.A)
دارالسلام کمیونٹی
دارالسلام
امن کی بستی
دارالسلام کیا ہے؟

تعارف

انسان اپنے ماحول سے الگ ہو کر نہیں جیتا۔ اس کے خیالات، عادات، ترجیحات اور کردار پر گرد و پیش کی فضا مسلسل اپنے نقوش ثبت کرتی رہتی ہے۔

اسی پس منظر میں دارالسلام ایک ایسے موافق ماحول کی کوشش ہے جہاں انسان کو دین پر قائم رہنے کے لیے ماحول کے دھارے کے خلاف تنہا نہ تیرنا پڑے، بلکہ اسے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ عنداللہ صالح و مقبول زندگی گزارنے کے لیے سازگار فضا اور نیک رفاقت میسر ہو۔ دارالسلام دراصل ایک ایسی فلاحی کالونی ہے، جس میں دل و دماغ، احساسات، جسمانی ضروریات اور زندگی کی اصلاح کے لیے خوراک، نیز غذائے روحانی اور غذائے جسمانی کا مکمل انتظام کیا جائے گا۔

صالح معاشرہ
4
طبقات
١
مقصد
∞
امکانات
اجتماعی زندگی کا نقشہ

ایک صالح معاشرے کی تشکیل

دارالسلام ان خاندانوں کو یکجا کرے گا جو اپنے ایمان، کردار اور نسلوں کی حفاظت چاہتے ہیں۔ یہاں ہر شخص کی صلاحیت کو پہچانا جائے گا اور اسے اجتماعی بھلائی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اہلِ علم تعلیم و تربیت میں حصہ لیں گے، ہنرمند اپنی مہارت منتقل کریں گے، کاشت کار زمین کو آباد کریں گے اور صاحبِ استطاعت افراد معاشی منصوبوں میں تعاون کریں گے۔

اہلِ علم
تعلیم و تربیت
ہنرمند
مہارت کی منتقلی
کاشت کار
زمین کی آبادکاری
صاحبِ استطاعت
معاشی تعاون
پُرامن بستی
ریاست اور معاشرہ

پاکستان کے اندر ایک پُرامن بستی

دارالسلام ریاستِ پاکستان کا ایک قانون پسند حصہ ہوگا۔ ملکی قوانین کی پابندی، ریاست سے تعاون اور پاکستان کی جغرافیائی و نظریاتی حدود کا احترام اس کے اجتماعی رویے میں شامل ہوگا۔

دارالسلام کسی سیاسی جماعت، مذہبی تنظیم یا دینی فرقے کی شاخ نہیں ہوگا۔ اہلِ بستی کو اپنے فقہی مسلک کے مطابق عبادات ادا کرنے کی آزادی ہوگی اور فرقہ وارانہ کش مکش سے مکمل اجتناب کیا جائے گا۔

قانون کی پابندی
ریاست سے تعاون
سیاسی آزادی
فرقہ واریت سے پاک
نظامِ حکمرانی

مشاورت پر قائم نظم

بستی کے معاملات امیر اور مجلسِ شوریٰ کی مشاورت سے چلائے جائیں گے۔ اجتماعی فیصلوں میں اہلِ بستی کی رائے، صلاحیت اور تجربے کو اہمیت دی جائے گی۔

خواتین سے متعلق امور میں خواتین کی مشاورت بھی نظم کا حصہ ہوگی۔

امیر

قیادت و سربراہی

مجلسِ شوریٰ

اجتماعی مشاورت

اہلِ بستی

عوامی شرکت

خواتین کی مشاورت

متعلقہ امور میں

مجلسِ شوریٰ

وَأَمْرُهُمْ شُورَىٰ بَيْنَهُمْ

سورۃ الشوریٰ: ٣٨