Darussalam Logo
Hero background
مکتب

دارالسلام مکتب

قرآنِ کریم اور دینی علوم کی بنیاد
Maulana Ishaq (R.A)

مسجد ہی مکتب ہے

مسجد نبوی میں یہی مکتب تھا، مسجد نبوی کا منبر، اصحابِ صفہ، ریاض الجنہ اور ستون ہائے مسجد۔ روزانہ درس و تدریسِ قرآن اور عبادات، دعوت و ارشاد، تعلیم و تلقین اور تبلیغ کے امور سرانجام پاتے تھے۔ اس لیے ہمارا منہجِ نبوی کے مطابق نظریہ ہے کہ مسجد ہی مکتب ہے۔

مکتب کا تعلیمی ڈھانچہ

قرآن کی درست قرأت

مکتب میں قرآن مجید کو درست مخارج اور تجوید کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔ ہر طالب علم کی استعداد کو سامنے رکھتے ہوئے تعلیم کی رفتار اور سطح متعین کی جائے گی۔

ترجمہ اور فہمِ قرآن

طلبہ کو قرآن مجید کا ترجمہ اور بنیادی مفہوم سکھایا جائے گا۔ آیات کے مرکزی مضامین اور زندگی سے ان کی عملی نسبت واضح کی جائے گی تاکہ قرآن سے شعوری تعلق پیدا ہو۔

عربی قواعد اور قرآنی لغت

قرآن کو سمجھنے کے لیے ضروری عربی قواعد پڑھائے جائیں گے۔ الفاظ کے مادے، معانی اور قرآنی استعمال سے واقفیت پیدا کی جائے گی۔ لفظ بہ لفظ قرآنی لغت بھی تدریس کا حصہ ہوگی۔

ہر عمر کے لیے تعلیم

مکتب کی تعلیم بچوں تک محدود نہیں ہوگی۔ خواتین، نوجوانوں، بزرگوں اور ناخواندہ افراد کے لیے ان کی علمی سطح کے مطابق الگ حلقے اور نصاب رکھے جائیں گے۔

علمِ نافع کے ساتھ عملِ صالح

مکتبِ دارالسلام کا مقصد محض کتابی معلومات دینا نہیں، بلکہ ایسا علمِ نافع عام کرنا ہے جو کردار کو عملِ صالح میں ڈھال دے۔ یہاں قرآن و سنت کی تدریس کے ساتھ ساتھ نماز کی پابندی، والدین کے احترام، حسنِ اخلاق اور حقوق العباد کی عملی تربیت دی جاتی ہے۔ ہماری کوشش بچوں اور بالغات کو صرف نظریاتی طالب علم بنانے کے بجائے علم، عمل اور پاکیزہ اخلاق کا بہترین پیکر بنانا ہے۔