Darussalam Logo
Hero background
بستی کا قلب

مسجد

عبادت، تعلیم اور اجتماعی زندگی کا مرکز
Maulana Ishaq (R.A)

مسجد ہی مکتب ہے

مسجد نبوی میں یہی مکتب تھا، مسجد نبوی کا منبر، اصحابِ صفہ، ریاض الجنہ اور ستون ہائے مسجد۔ روزانہ درس و تدریسِ قرآن اور عبادات، دعوت و ارشاد، تعلیم و تلقین اور تبلیغ کے امور سرانجام پاتے تھے۔ اس لیے ہمارا منہجِ نبوی کے مطابق نظریہ ہے کہ مسجد ہی مکتب ہے۔

مسجد کی خصوصیات

بستی کا قلب

دارالسلام کی مسجد اہلِ بستی کی دینی اور اجتماعی زندگی کا مرکز ہوگی۔ پنج وقتہ نماز اور نفلی نمازیں بالخصوص تہجد، جمعہ، رمضان، ذکر، تلاوت اور دینی اجتماعات اسی مرکز سے وابستہ ہوں گے۔ رہائشی مردوں کے لیے پانچوں نمازوں میں جماعت کی پابندی بستی کے نظم کا حصہ ہوگی۔

عبادت کے ساتھ تربیت

مسجد میں نماز کی درست ادائیگی، اذکار، مسنون دعاؤں اور روزمرہ زندگی سے متعلق دینی رہنمائی دی جائے گی۔ بچوں، نوجوانوں، بزرگوں اور ایسے افراد کے لیے الگ تعلیمی حلقے قائم ہوں گے جنہوں نے پہلے باقاعدہ دینی تعلیم حاصل نہیں کی۔

اعتکاف کا اہتمام

نفلی اعتکاف اور رمضان المبارک کے اعتکاف کے لیے باقاعدہ انتظام کیا جائے گا۔ اعتکاف کے آداب، عبادات اور معمولات کی عملی تربیت بھی دی جائے گی۔ معتکفین کے قیام اور ضروری خوراک کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش ہوگی۔

خواتین اور بچیوں کی تعلیم

مسجد سے وابستہ حصے میں خواتین اور بچیوں کے لیے علیحدہ، محفوظ اور باوقار تعلیمی انتظام ہوگا۔ وہ قرآن، تجوید، ترجمہ اور ضروری دینی مسائل کی تعلیم حاصل کرسکیں گی۔

امام اور مؤذن کی رہائش

امام اور مؤذن کے لیے مسجد کے قریب رہائش رکھی جائے گی۔ اہلِ بستی میں موجود صاحبِ علم اور اہل افراد بھی امامت، تعلیم اور مسجد کے انتظامی امور میں حصہ لے سکیں گے۔