
رہائشی علاقہ
رہائشی علاقہ
دارالسلام کا رہائشی علاقہ سادگی، اتحاد اور خود کفالت کی بنیاد پر تعمیر ہوگا۔


سادہ اور یکساں مکانات
دارالسلام کے مکانات مضبوط، سادہ، ہوادار اور روشن ہوں گے۔ گھروں کو ایک منظور شدہ اور یکساں نقشے کے مطابق تعمیر کیا جائے گا۔ یکساں طرزِ تعمیر سے رہائشیوں کے درمیان مکانات کی آرائش اور وسعت کی دوڑ پیدا نہیں ہوگی۔
رہائشی خصوصیات
توانائی میں خود کفالت
بستی کا توانائی نظام شمسی توانائی پر قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ بجلی اور کھانا پکانے کے لیے سولر نظام اور لیتھیم بیٹریاں استعمال ہوں گی۔ بجلی اور گیس کے اخراجات کم ہوں گے۔
انفرادی اور مشترکہ باورچی خانے
ہر گھر میں ضروری استعمال کے لیے مختصر باورچی خانہ ہوگا۔ بستی میں ایک بڑا مشترکہ باورچی خانہ بھی قائم کیا جائے گا۔
کمیونٹی مراکز
خواتین، مردوں اور بچوں کے لیے الگ کمیونٹی مراکز قائم کیے جائیں گے۔ خواتین کے لیے محفوظ کھلی جگہ اور بچوں کے کھیل کے لیے الگ میدان ہوگا۔
سبز اور پُرسکون ماحول
رہائشی علاقے میں پھل دار درخت، پودے، سبز راستے اور واکنگ ٹریک بنائے جائیں گے۔ ہر رہائشی ایک یا زیادہ درخت لگانے کی ذمہ داری لے گا۔
مہمان اور آزمائشی قیام
بستی میں آنے والے مہمانوں کے لیے الگ مہمان خانہ ہوگا۔ دارالسلام کی زندگی کو قریب سے سمجھنے والے خاندانوں کو محدود مدت کے آزمائشی قیام کی سہولت بھی دی جاسکے گی۔
امن و حفاظت
بستی کا اپنا حفاظتی انتظام ہوگا۔ داخلی راستے پر گیٹ کیپر، سکیورٹی روم اور تربیت یافتہ محافظ موجود ہوں گے۔
رابطے کا سادہ نظام
دارالسلام کے لیے اپنا ڈاک کا پتہ اور پوسٹ کوڈ قائم کیا جائے گا۔ بستی کے طرزِ زندگی میں سوشل میڈیا سے اجتناب رکھا جائے گا۔
آسان نکاح اور پاکیزہ معاشرت
نکاح کو آسان، کم خرچ اور غیر ضروری رسوم سے پاک رکھا جائے گا۔ نوجوانوں اور بیوہ خواتین کے نکاح میں سہولت پیدا کی جائے گی۔ حق مہر میں اعتدال رکھا جائے گا۔
سیوریج کا نظام
ڈرین سیوریج کا بہترین نظام موجود ہے جو ماحول کو صاف ستھرا رکھے گا۔
